ملتان میں حضرت بہاوالدین ذکریا ؒکے780ویں عرس کی تقریب ،وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی مزار پر حاضری

لاہور۔5 اکتوبر(اے پی پی )ملتان میں حضرت بہاوالدین ذکریا ؒکے780ویںعرس کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے حضرت بہاوالدین ذکریا ؒ کے مزار پر حاضری دی۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزداراوردیگر شخصیات نے حضرت بہاوالدین ذکریا ؒکے مزار کو غسل دیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورعقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے مزار کو سالانہ غسل دینے کی تقریب میں شرکت کی ۔وزیراعلیٰ نے مزار پرپھولوں کی چادر چڑھائی۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار …

لاہور۔5 اکتوبر(اے پی پی )ملتان میں حضرت بہاوالدین ذکریا ؒکے780ویںعرس کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے حضرت بہاوالدین ذکریا ؒ کے مزار پر حاضری دی۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزداراوردیگر شخصیات نے حضرت بہاوالدین ذکریا ؒکے مزار کو غسل دیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورعقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے مزار کو سالانہ غسل دینے کی تقریب میں شرکت کی ۔وزیراعلیٰ نے مزار پرپھولوں کی چادر چڑھائی۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اورسینکڑوں عقیدت مندوں نے ملک کی ترقی، خوشحالی اوراستحکام کےلئے دعا کی۔مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بھی خصوصی طور پر دعا کی گئی۔