لاہور۔5 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سرکٹ ہاوس ملتان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں ہر ضلع اورڈویژن کا دورہ کررہا ہوں ۔ملتان میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور نشترٹوہسپتال کا کام شروع ہورہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ صحافیوں کے مسائل کے حل کی لئے جرنلسٹ ہاوسنگ فاونڈیشن کاسب آفس ملتان میں کھولا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے صحافیوں کو …
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔5 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سرکٹ ہاوس ملتان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں ہر ضلع اورڈویژن کا دورہ کررہا ہوں ۔ملتان میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور نشترٹوہسپتال کا کام شروع ہورہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ صحافیوں کے مسائل کے حل کی لئے جرنلسٹ ہاوسنگ فاونڈیشن کاسب آفس ملتان میں کھولا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے صحافیوں کو بھی صحت انصاف کارڈ کے اجراءکا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہاوسنگ کالونی فیز ٹو کیلئے کمشنرکو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اورصحافیوں کا یہ مسئلہ بھی حل کریںگے۔انہوں نے کہاکہ ملتان پریس کلب کی گرانٹ کے ایشو کو بھی حل کیا جائے گا۔جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے 35فیصد فنڈز رکھے گئے ہیں اور یہ فنڈز صرف جنوبی پنجاب پر ہی خرچ ہوںگے۔انہوں نے کہاکہ صو با ئی کابینہ نے جنوبی پنجاب کیلئے مختص فنڈز کسی اور مقصد کیلئے استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے تین ارب روپے رکھے گئے ہیں اورجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کےلئے انتظامی لحاظ سے تیاریاں مکمل ہیں۔








