حکومت عوام کو ڈینگی سے بچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزانے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ڈینگی سے بچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اسلام اباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے کیسز میں بتدریج کمی انا شروع ہو گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار اتوار کو ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیرصدارت ڈینگی کا جائزہ اجلاس میں کیا۔اس موقع پروفاقی سیکرٹری …

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزانے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ڈینگی سے بچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اسلام اباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے کیسز میں بتدریج کمی انا شروع ہو گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار اتوار کو ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیرصدارت ڈینگی کا جائزہ اجلاس میں کیا۔اس موقع پروفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈی جی ہیلتھ ہسپتالوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور جڑواں شہر کی انتظامیہ نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈینگی کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ روزانہ کی مربوط حکمت عملی کی وجہ سے صورتحال میں بہتری ارھی ھے اور اسلام اباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے کیسز میں بتدریج کمی انا شروع ہو گئی ھے۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ اگلے سال کی منصوبہ بندی کیلئے اسلام آباد کے ماحولیاتی نظام میں بہتری لانے کے لئے حکمت عملی بنانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ماحولیاتی سیمپل اکٹھے کیے جو مثبت اشارہ یہ ہے مچھر کی افزائش لاروے کی صورت میں کم ھو رھی ھے۔ ڈاکٹر ظفرمرزانے کہا کہ ڈینگی کی آگاہی کی وجہ سے لوگ ہسپتال میں زیادہ آتے ہیں چوبیس گھنٹوں میں جتنے داخل ہوتے ہیں اتنی تعداد تقریباً ڈسچارج ہو جاتی ھے تشخیص شدہ مریضوں کے گھروں اور ارد گرد کے ماحول میں سپرے کیا جا رھا ھے حکومت عوام الناس کو ڈینگی سے بجانے کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے۔