اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی)ممتاز قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان سے وفاقی وزیر کشمیر،گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کی ملاقات، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی بھی اس موقع پرموجود تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں مولانا فضل الرحمن کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر مشاورت کی گئی اور قانونی چارہ جوئی کرنے پر …
ممتاز قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان سے وفاقی وزیر کشمیر،گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی)ممتاز قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان سے وفاقی وزیر کشمیر،گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کی ملاقات، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی بھی اس موقع پرموجود تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں مولانا فضل الرحمن کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر مشاورت کی گئی اور قانونی چارہ جوئی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور مولانا کے خلاف قانونی نکات پر کل ایک مفصل پریس کانفرنس بھی کرینگے۔








