اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ بچیاں ملک کا اثاثہ ہیں ان کی تعلیم صحت اور دیگر تمام مواقعوں کی فراہمی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اسلام میں عورت کو بلند مقام حاصل ہے، آج کی بچی کل کی ماں ہے۔ یہ بات انہوں نے بچیوں کے بین الاقوامی دن کے موقع …
تعلیم یافتہ بچیاں ملک کا اثاثہ ہیں ان کو تعلیم صحت اور دیگر تمام مواقعوں کی فراہمی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ بچیاں ملک کا اثاثہ ہیں ان کی تعلیم صحت اور دیگر تمام مواقعوں کی فراہمی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اسلام میں عورت کو بلند مقام حاصل ہے، آج کی بچی کل کی ماں ہے۔ یہ بات انہوں نے بچیوں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر لوک ورثہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے میں بچوں بالخصوص بچیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات اور آگاہی مہم شروع کرنی چاہئے۔ صحت مند بچیاں ہی آنے والے وقت میں صحت مند ماں بن سکیں گی اور صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرہ میں اپنا نمایاں کردار ادا کرسکتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بچوں کی طرح ہمیں بچیوں کی صحت، تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہئے اور انہیں لڑکوں کے برابر مواقع میسر آنے چاہئیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری برائے انسانی حقوق رابعہ جویری آغا نے کہا کہ پاکستان میں22.8ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں اور ان میں سے 56فیصد بچیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھ کر اپنے رویوں میں تبدیلی لاتے ہوئے لڑکیوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ آئیں ہمارے ساتھ آگاہی مہم کا حصہ بنیں اور اپنی بچیوںکو تعلیم دیں اور انہیں با اختیار بنانے کے ساتھ انکی پیدائش پر خوشی منائیں۔








