حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ‘ ایشیائی ترقیاتی بینک سماجی تحفظ ترقیاتی منصوبے کیلئے پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی غرض سے قرضہ فراہم کرے گا

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک سماجی تحفظ ترقیاتی منصوبے کیلئے پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر مالیت کی اضافی فنانسنگ کی غرض سے قرضہ فراہم کرے گا، اس سلسلے میں جمعہ کو حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد، سیکرٹری بی آئی ایس پی علی رضا بھٹہ جبکہ ایشیائی …

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک سماجی تحفظ ترقیاتی منصوبے کیلئے پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر مالیت کی اضافی فنانسنگ کی غرض سے قرضہ فراہم کرے گا، اس سلسلے میں جمعہ کو حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد، سیکرٹری بی آئی ایس پی علی رضا بھٹہ جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے بینک کی کنٹری ڈائریکٹر مس زیاو ہون یان نے معاہدے پر دستخط کئے۔ وزیر اقتصادی امور محمود حماد اظہر بھی اس موقع پر موجود تھے۔وفاقی وزیر حماد اظہر نے پاکستان کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک کو تسلیم کیا اور کہا کہ منصوبے کیلئے اضافی فنانسنگ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو غیر مشروط کیش ٹرانسفر ادائیگی کی تقسیم میں مدد ملے گی جبکہ اس سے فنانسنگ مینجمنٹ، پالیسی ریسرچ، ڈیٹا اینالاسز اور انٹر ونشن ڈیزائن کیلئے بی آئی ایس پی کی صلاحیت میں مزید بہتری آئیگی۔ اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر مس زیاو نے کہا کہ ایشین ترقیاتی بنک پاکستان کا اہم ترقیاتی شراکت دار ہے جبکہ بنک حکومت کے ترقیاتی وژن اور پالیسیوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی جنوبی ایشیاءکا سب سے بڑا سماجی تحفظ کا پروگرام ہے اور یہ غربت کی کمی کیلئے موجودہ حکومت کی سب سے بڑی سٹرٹیجی ”احساس“ کا بھی حصہ ہے۔