ملتان ۔11 اکتوبر (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے‘ ہماری کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت مسئلہ کشمیر 54برسوں بعد سلامتی کونسل میں زیر بحث آیا‘ آج دنیا کے کونے کونے میں نعرہ لگ رہا ہے کشمیر بنے گا پاکستان‘سلامتی کونسل کے اجلاس سے باہر 25سے 30ہزار افراد آپ کے وزیراعظم کے استقبال کے لیے کھڑے تھے‘ قطر ‘ سعودی …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ملتان میں تقریب سے خطاب

مزید خبریں
ملتان ۔11 اکتوبر (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے‘ ہماری کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت مسئلہ کشمیر 54برسوں بعد سلامتی کونسل میں زیر بحث آیا‘ آج دنیا کے کونے کونے میں نعرہ لگ رہا ہے کشمیر بنے گا پاکستان‘سلامتی کونسل کے اجلاس سے باہر 25سے 30ہزار افراد آپ کے وزیراعظم کے استقبال کے لیے کھڑے تھے‘ قطر ‘ سعودی عرب اور یو اے ای پاکستان کی مدد نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا‘ سی پیک 2پر جلد کام کا آغاز ہو رہا ہے‘ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں‘کچھ نہیں ہونے والا‘ نوجوانوں کی بدولت عمران خان وزیراعظم بنے‘ تحریک انصاف میں نوجوانو ںکا کردار مثالی ہے‘ نوجوان پیپلز پارٹی اور ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں آئے اور انہی نوجوانو ںکی بدولت ملک میں تبدیلی آئیگی‘ سندھ کے نوجوان بھی تحریک انصاف کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی میرج ہال میں تحریک انصاف کے کارکن شیخ مظہر عباس اور ان کے ساتھیوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری ‘ رانا عبدالجبار ‘ منور قریشی ‘ شیخ طاہر حمید ‘ مخدوم شعیب اکمل ہاشمی ‘ قربان فاطمہ ‘ خالد جاوید وڑائچ ‘ بابر شاہ ‘ حامد جنجوعہ ‘ راﺅامجد علی اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لوگ کہتے تھے مان لیتے ہیں مرکز میں تحریک انصاف اقتدار میں آئیگی۔ لیکن پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ہوگی۔








