اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان کی 68 ویں برسی بدھ کو منائی جائے گی۔ اس موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے صوبائی دارالحکومت اور تمام ڈویژنل، ضلعی ، تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر سیمینارز، مذاکروں، کانفرنسز ، مباحثوں اور دیگر تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس سے مختلف سیاسی ،صحافتی ، عدالتی ،مذہبی …
شہید ملت لیاقت علی خان کی 68 ویں برسی بدھ کو منائی جائے گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان کی 68 ویں برسی بدھ کو منائی جائے گی۔ اس موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے صوبائی دارالحکومت اور تمام ڈویژنل، ضلعی ، تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر سیمینارز، مذاکروں، کانفرنسز ، مباحثوں اور دیگر تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس سے مختلف سیاسی ،صحافتی ، عدالتی ،مذہبی ، دینی ، عوامی ، سماجی تنظیموں کے قائدین خطاب کریں گے اور تحریک پاکستان سمیت ملک و قوم کیلئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ برسی کے موقع پر مساجد میں قرآن خوانی بھی کی جائے گی اور نواب زادہ لیاقت علی خان سمیت دیگر شہدائے پاکستان کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ نواب زادہ لیاقت علی خان کو 16اکتوبر 1951ء کو کمپنی باغ (موجودہ لیاقت باغ ) راولپنڈی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔








