اسلامی نظریاتی کونسل کی پولیو ویکسین کے حق میںفتوؤں کی تصدیق انسداد پولیو پروگرام کی بڑی کامیابی ہے، ترجمان وزارت صحت

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وزارت صحت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی پولیو ویکسین کے حق میںفتوؤں کی تصدیق کو پاکستان انسداد پولیو پروگرام کی بڑی کامیابی قرار دی ہے۔ منگل کو وزارت صحت کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے پولیو ویکسین کے حق میں100سے زائد فتؤوں کی تصدیق کردی ہے جس کی حمایت سے انکاری والدین قائل ہوںگے۔ انہوں …

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وزارت صحت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی پولیو ویکسین کے حق میںفتوؤں کی تصدیق کو پاکستان انسداد پولیو پروگرام کی بڑی کامیابی قرار دی ہے۔ منگل کو وزارت صحت کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے پولیو ویکسین کے حق میں100سے زائد فتؤوں کی تصدیق کردی ہے جس کی حمایت سے انکاری والدین قائل ہوںگے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے اس اقدام سے پولیو ویکسین کے بارے میں منفی پروپیگنڈا کے خاتمے میں مدد ملے گی، منفی پروپیگنڈا والدین کے ذہنوں میں شکوک و شبہات کا باعث ہے، علاوہ ازیں اسلامی نظریاتی کونسل نے علماء کرام اور مدارس کو پولیو کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔