اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان منگل کو ایک روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم کا دورہ خطے میں امن و سلامتی کے اقدام کا حصہ ہے۔ وزیراعظم سعودی قیادت کے ساتھ اپنے حالیہ دورہ ایران اور ایرانی قیادت کے ساتھ مشاورت کی روشنی میں بات چیت کریں گے جبکہ اس دوران دو طرفہ تعلقات اور دیگر علاقائی امور پر بھی …
وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان منگل کو ایک روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم کا دورہ خطے میں امن و سلامتی کے اقدام کا حصہ ہے۔ وزیراعظم سعودی قیادت کے ساتھ اپنے حالیہ دورہ ایران اور ایرانی قیادت کے ساتھ مشاورت کی روشنی میں بات چیت کریں گے جبکہ اس دوران دو طرفہ تعلقات اور دیگر علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ رواں سال وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب کا یہ تیسرا دورہ ہے۔ قبل ازیں دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی قیادت کے ساتھ اپنے حالیہ دورہ ایران اور ایرانی قیادت کے ساتھ مشاورت کی روشنی میں بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال بھی زیر بحث لائی جائے گی۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی اعتماد، ہم آہنگی اور قریبی تعاون کی بنیاد پر بھائی چارے کے تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ممالک روایتی طورپر ایک دوسرے کے مو¿قف کے حامی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کا رواں سال کے دوران سعودی عرب کا یہ تیسرا دورہ ہے۔ قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے مئی اور ستمبر میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جبکہ سعودی ولی عہد نے فروری میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔








