قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی کوئٹہ ڈبل روڈ پر پولیس وین کے قریب دھماکے کی مذمت

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کوئٹہ ڈبل روڈ پر پولیس وین کے قریب ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں قیمتی انسانی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں قائم مقام اسپیکر نے دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا …

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کوئٹہ ڈبل روڈ پر پولیس وین کے قریب ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں قیمتی انسانی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں قائم مقام اسپیکر نے دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔ قائم مقام اسپیکر نے صوبائی حکومت کے متعلقہ اداروں کو زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے اللہ تعالی سے شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔