عوام نے حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کا اپوزیشن کا فیصلہ مسترد کردیا ہے،مومنہ وحید

لاہور۔17 اکتوبر(اے پی پی )چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ دھرنوں کی سیاست کرنے والے ناکام ہوگئے ہیں، عوام نے حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کا اپوزیشن کا فیصلہ مسترد کردیا ہے، ن لیگ کے لیٹرے عوام کو احتجاج پر اکسانے کی بجائے اپنے قائدین میں صلح کروائیں، یہ دونوں اوپر سے مولانا فضل الرحمن کے ساتھ …

لاہور۔17 اکتوبر(اے پی پی )چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ دھرنوں کی سیاست کرنے والے ناکام ہوگئے ہیں، عوام نے حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کا اپوزیشن کا فیصلہ مسترد کردیا ہے، ن لیگ کے لیٹرے عوام کو احتجاج پر اکسانے کی بجائے اپنے قائدین میں صلح کروائیں، یہ دونوں اوپر سے مولانا فضل الرحمن کے ساتھ اور اندر سے خلاف ہیں۔ دونوں جماعتوں کی دو دو زبانیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدرسے کے معصوم بچوں کو سیاسی بھٹی کا ایندھن بنانے والے جان لیں کہ ان کے ساتھ نہ تو عوام ہیں اور نہ ہی اب پٹواری اور تھانے دار کا ساتھ، آج پارلیمان کی بالادستی کے اصول کہاں ہیں، ان کے لیے صرف وہ پارلیمان بالادست ہے جس میں یہ خود موجود ہوں۔