پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام مختلف آسامیوں کے لیے دو روزہ امتحانی سلسلہ کامیابی سے مکمل

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام مختلف آسامیوں کے لیے دو روزہ امتحانی سلسلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔ چیئرمین پی پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز کی ہدایات پر ممبران اور سیکرٹری پی۔ پی۔ ایس۔ سی افضال احمد

لاہور۔5اکتوبر (اے پی پی):پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام مختلف آسامیوں کے لیے دو روزہ امتحانی سلسلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔ چیئرمین پی پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز کی ہدایات پر ممبران اور سیکرٹری پی۔ پی۔ ایس۔ سی افضال احمد نے پنجاب بھر میں قائم مختلف امتحانی مراکز کے دورے کر کے امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ پہلے روز بورڈ آف ریونیو کے مختلف ڈی۔ سی دفاتر میں جونیئر کلرک کی آسامیوں کے لیے امتحانات منعقد کیے گئے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور واٹر مینجمنٹ آفیسر سمیت مختلف آسامیوں کے لیے بھی امیدواروں کے امتحانات لیے گئے۔

امتحانی سلسلے کے دوسرے روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر، چیف انسپکٹر انسپکشن ٹیم، لاہور بورڈ میں اسسٹنٹ اور دیگر مختلف محکمہ جات میں اسسٹنٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی آسامیوں کے لیے امتحانات کا انعقاد کیاگیا۔ پی پی ایس سیکی جانب سے امتحانات کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام امتحانی مراکز پر سکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی یقینی بنائی گئی ہے جبکہ ریسکیو اہلکار بھی موجود ہیں۔ امتحانی مراکز پر موبائل فون سگنل جامرز نصب کیے گئے ہیں جبکہ امیدواروں کے لیے پینے کے پانی کا بھی مناسب انتظام کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹرز نے مختلف امتحانی مراکز کے دوروں کے دوران ممبران پی پی ایس سیکو امتحانات کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ممبران نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی، ریسکیو، امیدواروں کے لیے پینے کے پانی، موبائل فون سگنل جامرز سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو امتحانات کے شفاف اور پرامن انعقاد کے لیے ضروری ہدایات دیں۔

مزید خبریں