اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی کی قابض بھارتی حکومت نے 75 دن سے محاصرہ کررکھا ہے۔ جمعہ کو کشمیری عوام سے یکجہتی کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ مودی سمجھتا ہے کہ 9 لاکھ فوج کے ذریعے وہ کشمیریوں کو خاموش کرا کے اپنا قبضہ جمانے میں کامیاب رہے گا، …
مقبوضہ کشمیر کا مودی کی قابض بھارتی حکومت نے 75 دن سے محاصرہ کررکھا ہے، 80 لاکھ کشمیریوں کو9 لاکھ کے ذریعے دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی کی قابض بھارتی حکومت نے 75 دن سے محاصرہ کررکھا ہے۔ جمعہ کو کشمیری عوام سے یکجہتی کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ مودی سمجھتا ہے کہ 9 لاکھ فوج کے ذریعے وہ کشمیریوں کو خاموش کرا کے اپنا قبضہ جمانے میں کامیاب رہے گا، 80 لاکھ کشمیریوں کو9 لاکھ کے ذریعے دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ فوج دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے نہیں بلکہ 80 لاکھ کشمیریوں کو دھمکانے کے لئے رکھی ہوئی ہے۔ دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیاں دیکھ رہی ہے، مودی اب خوف زدہ ہے اور جانتا ہے کہ جونہی کرفیو اٹھایاجائے گا زبردست خونریزی ہوگی اور کشمیریوں کو محکوم بنانے کا واحد یہی راستہ بچے گا۔









