ریاض ۔ 24 اگست (اے پی پی) سعودی عرب کے ولی عہد ،نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف نے اس سال حج کے دوران کسی ہنگامی صورت حال میں محکمہ شہری دفاع (سول ڈیفنس) کے کاموں سے متعلق عمومی مںصوبے کی منظوری دے دی ہے۔اس بات کا اعلان شہری دفاع کے ڈائریکٹر جنرل ،لیفٹیننٹ جنرل سلیمان بن عبداللہ آل عمرو نے کیا ہے۔انھوں نے عازمین حج کو …
حج 2016ء کے لیے ہنگامی منصوبے کی منظوری
ریاض ۔ 24 اگست (اے پی پی) سعودی عرب کے ولی عہد ،نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف نے اس سال حج کے دوران کسی ہنگامی صورت حال میں محکمہ شہری دفاع (سول ڈیفنس) کے کاموں سے متعلق عمومی مںصوبے کی منظوری دے دی ہے۔اس بات کا اعلان شہری دفاع کے ڈائریکٹر جنرل ،لیفٹیننٹ جنرل سلیمان بن عبداللہ آل عمرو نے کیا ہے۔انھوں نے عازمین حج کو تمام مناسک کی پرامن اور محفوظ ماحول میں ادائی کے لیے ضروری سہولتیں مہیا کرنے پر سعودی حکومت کے اقدامات اور خدمات کو سراہا ہے۔انھوں نے بتایا ہے کہ حج کے دوران ایمرجنسی کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سترہ ہزار سے زیادہ افسر اور دیگر افراد عمومی منصوبے پر تین ہزار مشینوں کی مدد سے عمل درآمد کے لیے کام کررہے ہیں









