وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا باکو پہنچ گئیں

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا پاکستان اور آذربائیجان دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے شعبہ میں تعاون کے فروغ کے لئے باہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرنے کے لئے باکو پہنچ گئی ہیں۔ ایئرپورٹ پر آذربائیجان کے وزیر یوتھ سپورٹس اور آذربائیجان میں پاکستانی سفیر نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے ہمراہ …

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا پاکستان اور آذربائیجان دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے شعبہ میں تعاون کے فروغ کے لئے باہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرنے کے لئے باکو پہنچ گئی ہیں۔ ایئرپورٹ پر آذربائیجان کے وزیر یوتھ سپورٹس اور آذربائیجان میں پاکستانی سفیر نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے ہمراہ اراکین اسمبلی جنید اکبر اور سلیم الرحمن بھی ہیں۔ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کے سلسلہ میں تقریب (آج) پیر کو ہوگی جس میں دونوں ممالک کے وزراءدستخط کریں گے۔اس معاہدے سے دونوں ملکوں میں کھیلوں کے شعبہ میں فروغ حاصل ہوگا۔