اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی)حکومت کی جانب سے معشیت کے استحکام اورملک پرغیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں ۔ ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق معشیت کے استحکام اورملک پرغیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کیلئے حکومت نے جو اقدامات کئے ہیں ان کے مثبت نتائج ملناشروع ہوگئے ہیں اورملک میں براہ راست بیرورنی سرمایہ …
حکومت کی جانب سے معشیت کے استحکام اورملک پرغیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کے نتائج سامنے آنا شروع
اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی)حکومت کی جانب سے معشیت کے استحکام اورملک پرغیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں ۔ ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق معشیت کے استحکام اورملک پرغیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کیلئے حکومت نے جو اقدامات کئے ہیں ان کے مثبت نتائج ملناشروع ہوگئے ہیں اورملک میں براہ راست بیرورنی سرمایہ کاری کے حوالہ سے جاری اعدادوشمارسے بھی کی تصدیق ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ستمبر کے مہینے میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے حجم میں 112 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ 26 مہینوں کی بلند ترین سطح ہے،مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک مین براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے حجم میں 137 فیصد اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے جاری تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کاحجم 886.6 ملین ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ میں ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 374.1 ملین ڈالر رہاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں غیرملکی نجی سرمایہ کاری کا حجم 564.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 51 فیصد زیادہ ہے۔









