اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے بے گناہ شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔ وزیراعظم نے پاک فوج کو بھارتی سیکیورٹی فورسز کو منہ توڑ …
وزیراعظم عمران خان کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت
اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے بے گناہ شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔ وزیراعظم نے پاک فوج کو بھارتی سیکیورٹی فورسز کو منہ توڑ جواب دینے اور جرات و بہادری پر سلام بھی پیش کیا ہے۔









