اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے تمام مسائل اور تحفظات حل کرنے کے لئے تیار ہے، مولانا فضل الرحمان اپنے جائز مطالبات حکومت کے سامنے پیش کریں تاکہ انہیں حل کیا جا سکے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے …
حکومت مذاکرات کے ذریعے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات حل کرنے کے لئے تیار ہے، عثمان ڈار
اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے تمام مسائل اور تحفظات حل کرنے کے لئے تیار ہے، مولانا فضل الرحمان اپنے جائز مطالبات حکومت کے سامنے پیش کریں تاکہ انہیں حل کیا جا سکے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے دعوی کیا کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ اپنے مطالبات کی تکمیل کیلئے نام نہاد آزادی مارچ کے ذریعے حکومت پر دبائو ڈالنے کیلئے غیرجمہوری ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں لیکن حکومت اپنے موقف پر قائم ہے، بدعنوان اور لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ عثمان ڈار نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے مفادات اور مذموم مقاصد کے حصول کیلئے مارچ کا پروپیگنڈہ کر کے مدارس کے طلباء کو اکسا رہے ہیں جو کہ نامناسب عمل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ملک میں معاشی استحکام لا رہی ہے، مزید محصولات جمع کرنے کے لئے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے اقدامات پہلے ہی کئے جا چکے ہیں جس سے قومی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں اور وزیر اعظم عمران خان کی متحرک قیادت میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور تجارتی خسارے میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔









