اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں بجلی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے کام کر رہی ہے، اپ گریڈیشن اور ایمرجنسی ریکوری سسٹم اور اسٹیشن کی بہتری سے ملک سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے …
حکومت ملک میں بجلی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے کام کر رہی ہے، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن
اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں بجلی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے کام کر رہی ہے، اپ گریڈیشن اور ایمرجنسی ریکوری سسٹم اور اسٹیشن کی بہتری سے ملک سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں توانائی کے شعبے سے متعلق 5 منصوبے پیش کیے گئے ، جس میں پہلا منصوبہ گلگت بلتستان فیز1 میں علاقائی گریڈ کے قیام کے لیے 4959.187 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلا س میں منظور کر لیا گیا، پاور ڈویژن کی جناب سے 220 کے وی نواب شاہ سب سٹیشن کی تعمیر کے لیے 6291.80 ملین روپے کی لاگت ، 220 کے وی لاڑکا نہ نیو سب سٹیشن کی تعمیر کے لیے 6449.40 ملین روپے کی لاگت ، ملک کے مختلف شہروں کے لیے ایمرجنسی ریکوری سسٹم کے لیے 220 کے وی موبائل گرڈ اسٹیشن اور ایمرجنسی سروس کے لئے 500 کے وی شینٹ ری ایکٹر کی خریداری کے لیے 6978.95 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ ، جبکہ 220 کے وی نواب شاہ سب سٹیشن کی تعمیر کے لیے 6399.84 ملین روہے کی لاگت کے منصوبے پیش کیے گئے ۔ جواجلاس میں منظور کر لیے گئے۔









