اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو جاری کر دہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد34800 کیوسک اور اخرج 40000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11400 کیوسک اور اخراج11400 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی …
آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو جاری کر دہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد34800 کیوسک اور اخرج 40000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11400 کیوسک اور اخراج11400 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد10400 کیوسک اور اخراج3800 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد15000 کیوسک اور اخراج 10300کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1524.95 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.664 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1201.55 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.430 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.115 ملین ایکڑ فٹ ہے۔









