خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں ریسکیو 1122 کے پہلے 60 ملازمین کی دو ماہ کی تربیت مکمل

اسلام آباد ۔ 21اکتوبر (اے پی پی) خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں پہلی مرتبہ ریسکیو 1122 کی سروس کے آغاز کے بعد ادارے میں بھرتی کئے گئے 60 ملازمین نے دو ماہ کی تربیت مکمل کر لی ۔ خیبر پختونخوا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے رواںمالی سال کے بجٹ میں قبائلی اضلاع میں ریسکیو 1122 کے قیام کے لیے فنڈزمختص کیے …

اسلام آباد ۔ 21اکتوبر (اے پی پی) خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں پہلی مرتبہ ریسکیو 1122 کی سروس کے آغاز کے بعد ادارے میں بھرتی کئے گئے 60 ملازمین نے دو ماہ کی تربیت مکمل کر لی ۔ خیبر پختونخوا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے رواںمالی سال کے بجٹ میں قبائلی اضلاع میں ریسکیو 1122 کے قیام کے لیے فنڈزمختص کیے تھے جبکہ ان اضلاع میں 20 ریسکیو 1122کے مراکز کے قیام کی بھی منظوری دی تھی جس کے تحت قبائلی اضلاع میں ریسکیو 1122 کے مراکز کی تعمیر کے لیے ضلعی انتظامیہ زمین خرید رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122کا پہلا سنٹر ضلع خیبر میں کھولا گیا ہے اس سنٹر میں ایمبولینس سمیت قدرتی آفات سے نمٹنے کے آلات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادارے میں 60 ملازمین کو بھرتی کیا گیا ہے جن کو دو ماہ کی تربیت دی گئی ہے ان میں فرسٹ ایڈ، فائر فائٹنگ،ایمرجنسی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تربیت دی گئی ہے کورس مکمل کرنے والے ملازمین کو سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔