اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کے دوسرے گورنر جنرل اور تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما خواجہ ناظم الدین کی 55 ویں برسی منگل کو منائی جائے گی ۔ اس موقع پر تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ ، نظریہ پاکستان فائونڈیشن اور دیگر اداروں کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں خواجہ ناظم الدین کی قومی، ملکی و ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش …
خواجہ ناظم الدین کی 55 ویں برسی منگل کو منائی جائے گی
اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کے دوسرے گورنر جنرل اور تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما خواجہ ناظم الدین کی 55 ویں برسی منگل کو منائی جائے گی ۔ اس موقع پر تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ ، نظریہ پاکستان فائونڈیشن اور دیگر اداروں کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں خواجہ ناظم الدین کی قومی، ملکی و ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔









