اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) قائم مقام صدر و چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے چچا کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں قائم مقام صدر نے علاقے کے لئے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ قائم مقام صدر نے سپیکر قومی اسمبلی اور غم زدہ خاندان سے اظہار …
قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی کا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے چچا کے انتقال پراظہار تعزیت
اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) قائم مقام صدر و چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے چچا کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں قائم مقام صدر نے علاقے کے لئے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ قائم مقام صدر نے سپیکر قومی اسمبلی اور غم زدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے بھی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے چچا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ سینیٹ میں قائد ایوان سینٹر سید شبلی فراز نے بھی سپیکر قومی اسمبلی سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔









