فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کی بہارہ کہو سیکم پانچ کیٹیگریز میں تقسیم،2073 رجسٹرڈ ممبران کو کانسینٹ لیٹر جاری

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کے بہارہ کہو سیکم کو پانچ کیٹیگریز میں تقسیم کیاگیا ہے۔ بی پی ایس 20سے 22 کے افسران کے لئے کیٹیگری ون میں پلاٹ رکھے گئے ہیں جبکہ کیٹیگری پانچ میں بی پی ایس ایک سے دس کے ملازمین کے لئے پلاٹ مختص رکھے گئے ہیں۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کے ذرائع کے مطابق بہارہ کہو …

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کے بہارہ کہو سیکم کو پانچ کیٹیگریز میں تقسیم کیاگیا ہے۔ بی پی ایس 20سے 22 کے افسران کے لئے کیٹیگری ون میں پلاٹ رکھے گئے ہیں جبکہ کیٹیگری پانچ میں بی پی ایس ایک سے دس کے ملازمین کے لئے پلاٹ مختص رکھے گئے ہیں۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کے ذرائع کے مطابق بہارہ کہو ہائوسنگ سکیم میں مجموعی طور کل پلاٹوں کی تعداد 3268 ہے جس میں سے 2073 پلاٹوں کے کانسینٹ لیٹر رجسٹرڈ ممبران کو جاری کیے جاچکے ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ بی پی ایس 18سے 19کے افسران کے لئے کیٹیگری ٹو میں پلاٹ رکھے گئے ہیں، اسی طرح بہارہ کہو ہائوسنگ سیکم تھری میں بی پی ایس 16اور 17 کے لئے پلاٹ رکھے گئے ہیں۔ ادھر کیٹیگری فور میں بی پی ایس 11اور 15کے ملازمین کے لئے پلاٹ رکھے گئے ہیں۔