اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ میری وزارت سمندر پار بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، خلیجی ممالک میں بسنے والے پاکستانی لیبر کے مسائل سے آگاہ ہوں اور اس سلسلہ میں ان کے مسائل سے آگاہی کے بعد حل کیلئے یو اے ای حکام سے بات چیت کی ہے۔ ''اے …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری کی ”اے پی پی” سے خصوصی گفتگو
اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ میری وزارت سمندر پار بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، خلیجی ممالک میں بسنے والے پاکستانی لیبر کے مسائل سے آگاہ ہوں اور اس سلسلہ میں ان کے مسائل سے آگاہی کے بعد حل کیلئے یو اے ای حکام سے بات چیت کی ہے۔ ”اے پی پی” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی بھرپور کوشش ہے کہ قطر اور دیگر خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کیلئے ملازمتوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع حاصل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے حالیہ دورہ سے بہت سارے مسائل پر متعلقہ حکام سے سیر حاصل گفتگو ہوئی جس کے نتائج آنے والے دنوں میں سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔









