23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںبنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم منگل کو راولپنڈی پہنچے گی

بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم منگل کو راولپنڈی پہنچے گی

- Advertisement -

اسلام آباد۔ 21 اکتوبر(اے پی پی) بنگلہ دیش کی انڈر 16 کرکٹ ٹیم تین روزہ اور ون ڈے میچز کی سیریزکھیلنے کیلئے منگل کو راولپنڈی پہنچے گی۔ سیریز 25 اکتوبر سے 8 نومبر تک جاری رہے گی۔ بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کی طرف ایک اور قدم ہے۔ ایونٹ کے تمام میچز کے آرایل گراؤنڈ، راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی جانب سے یہ پاکستان کا جوابی دورہ ہے۔ اس سے قبل قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے رواں سال اپریل اور مئی میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=170706

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں