سوات میںدریافت ہونے والے 13 سو سال قدیم مند ر کو محفوظ بنانے کے اقدامات کا آغاز

سوات۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) سوات کے شہر بریکوٹ میں دریافت ہونے والے 13 سو سال قدیم مند ر کو محفوظ بنانے کے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹیلی ویژن کے مطابق اطالوی ماہرین آثار قدیمہ نے بریکوٹ شہر کے نواحی علاقے بازوا میں 13سو سال قدیم مندر دریافت کیا تھا جسے محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بازوا میں دریافت …

سوات۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) سوات کے شہر بریکوٹ میں دریافت ہونے والے 13 سو سال قدیم مند ر کو محفوظ بنانے کے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹیلی ویژن کے مطابق اطالوی ماہرین آثار قدیمہ نے بریکوٹ شہر کے نواحی علاقے بازوا میں 13سو سال قدیم مندر دریافت کیا تھا جسے محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بازوا میں دریافت ہونے والے اس مندر کا تعلق ترک شاہی دور سے بتایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ وادی سوات سینکڑوں سال پرانی تہذیبوں کا مسکن ہے جہاں 2 سو سے زیادہ مقامات پر آثار قدیمہ پائے جاتے ہیں۔