مودی حکومت کی سخت گیر اور نفرت انگیز پالیسیاں جنوبی ایشیاء اور پوری دنیا کے امن کیلئے واضح طور پر ایک خطرہ ہیں شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی رو سے تین دریاؤں کے پانی پر پاکستان کا خاص حق ہے، پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو ''اشتعال انگیزی'' کے مترادف سمجھا جائے گا، مودی حکومت کی سخت گیر اور نفرت انگیز پالیسیاں جنوبی ایشیاء اور پوری دنیا کے امن کیلئے واضح طور پر ایک خطرہ ہیں۔ …

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی رو سے تین دریاؤں کے پانی پر پاکستان کا خاص حق ہے، پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو ”اشتعال انگیزی” کے مترادف سمجھا جائے گا، مودی حکومت کی سخت گیر اور نفرت انگیز پالیسیاں جنوبی ایشیاء اور پوری دنیا کے امن کیلئے واضح طور پر ایک خطرہ ہیں۔ منگل کو یہاں وزارت خارجہ میں سندھ طاس معاہدے کے حوالہ سے اہم اجلاس کے بعد وزیر خارجہ نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی رو سے تین دریاؤں کے پانی پر پاکستان کا ”خاص حق” ہے، پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کا معقول جواب دینے میں پاکستان حق بجانب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت کی طرف سے اس طرح کے بیانات سے دنیا کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں، مودی حکومت کی سخت گیر اور نفرت انگیز پالیسیاں جنوبی ایشیاء اور پوری دنیا کے امن کیلئے واضح طور پر ایک خطرہ ہیں۔ واضح رہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے حال ہی میں ریاست ہریانہ کے ایک انتخابی جلسہ میں پاکستان کو جانے والے پانی کو روکنے کی دھمکی دی تھی۔