اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے ینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال، قانونی اور آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پرامن اور سیاسی احتجاج …
وزیراعظم عمران خان سے ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات
اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے ینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال، قانونی اور آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پرامن اور سیاسی احتجاج تمام جماعتوں کا آئینی حق ہے، ملک کو سیاسی اور معاشی استحکام کی جانب بڑھانا ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ توجہ عوام کی فلاح و بہبود اور ملکی معاشی ترقی پر مرکوز ہے، نوجوانوں کیلئے کامیاب جوان اور غریبوں کیلئے احساس پروگرام شروع کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر کاز پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ مودی کو جو پذیرائی بھارت سے نہ مل سکی وہ مولانا نے فراہم کر دی، بظاہر اپوزیشن کا ممکنہ احتجاج پرامن نہیں لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو مناظر دیکھے ان سے انتشار کی منصوبہ بندی عیاں ہو رہی ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ ملک درست سمت میں جاتا دیکھ کر دھرنوں کی مخالفت کرنے والے بھی حمایت میں نکل پڑے ہیں، مولانا نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی پوری کوشش کی ہے۔









