وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی سعودی سفیر سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیر(ر) اعجاز احمد شاہ نے سعودی سفیر نواف سعید اے المالکی سے منگل کو ملاقات کی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات میں پہلے سے زیادہ مضبوطی آئی ہے، ہماری پوری کوشش ہے کہ اپنے سعودی بھائیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔ سعودی …

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیر(ر) اعجاز احمد شاہ نے سعودی سفیر نواف سعید اے المالکی سے منگل کو ملاقات کی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات میں پہلے سے زیادہ مضبوطی آئی ہے، ہماری پوری کوشش ہے کہ اپنے سعودی بھائیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔ سعودی سفیر نے سہولیات کی فراہمی پر مکمل تسلی کا اظہار کیا اور سیکورٹی کی صورتحال بہتر کرنے پر وزارت داخلہ کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیر داخلہ نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی سہولیات میں بہتری اور تعاون کے بارے میں معاملات زیر بحث لائے۔ سعودی سفیر نے پاکستانی حکومت کی جانب سے تمام امور پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے ہر سطح پر بھر پور تعاون کریں گے۔ وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے تعلقات مثالی حد تک بہتر ہوں گے۔