اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام عثمان ڈار نے کہا ہے کسی کی بیماری پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے لئے دعا گو ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہوں۔ انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے …
کسی کی بیماری پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، میاں نواز شریف کے لئے دعا گو ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہوں عثمان ڈار
اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام عثمان ڈار نے کہا ہے کسی کی بیماری پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے لئے دعا گو ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہوں۔ انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لیسٹ میں ہے، پاکستان کا امیج خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مولانا فصل الرحمان اپنی ڈنڈا بردار فورس دنیا کو دکھا کر ملکی ساخت خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی اور پی ایم ایل کے دور کی مہنگائی مولانا صاحب کو نظر کیوں نہیں آئی تھی، ان حکومتی ادوار میں بھی ان کو دھرنا دینا چاہیے تھا۔









