ربیع الاول کا چاند 29 اکتوبر کو نظرآنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے ربیع الاول 1441 ھ کا چاند 29 اکتوبر کو نظرآنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ربیع الاول کا چاند 28 اکتوبر کو 8 بج کر 38 منٹ پر پیدا ہو گا جسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ فلکیاتی پیرامیٹرز کے مطابق 29 اکتوبر کی شام کو 1441ھ کو ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے واضح …

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے ربیع الاول 1441 ھ کا چاند 29 اکتوبر کو نظرآنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ربیع الاول کا چاند 28 اکتوبر کو 8 بج کر 38 منٹ پر پیدا ہو گا جسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ فلکیاتی پیرامیٹرز کے مطابق 29 اکتوبر کی شام کو 1441ھ کو ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔ آب و ہوا کے ریکارڈ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم 29 اکتوبر کو مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔