اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیزپاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کی لیبر مارکیٹ کے ڈیٹا بیس تک رسائی والا پہلا ملک ہو گا۔ ذوالفقار بخاری نے جمعرات کو ”اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یو اے ای نے لیبر مارکیٹ کے ڈیٹا بیس تک رسائی کی پیشکیش کی جس پر وزارت اوورسیز کے حکام جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان دنیا بھر میں پہلا ملک ہو گا جسے متحدہ عرب امارات کی لیبر مارکیٹ کے ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل ہو گی، اس سے ہمیں بروقت پتہ چلے گا کہ لیبر مارکیٹ کے اندر کس شعبہ میں ضرورت ہے۔ اس سے پاکستان زیادہ سے زیادہ لیبر فورس باہر بھجوا سکے گا۔