قومی ٹی 20-کرکٹ کپ (آج) راولپنڈی میں شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ٹی 20-کرکٹ کپ (آج) جمعرات سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ پی سی بی ڈومیسٹک آفیئرز کمیٹی کے سربراہ شکیل شیخ نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے میچز دو مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 25 اگست سے2 ستمبر تک جبکہ ملتان میں 5 ستمبر سے 16 ستمبر …

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ٹی 20-کرکٹ کپ (آج) جمعرات سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ پی سی بی ڈومیسٹک آفیئرز کمیٹی کے سربراہ شکیل شیخ نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے میچز دو مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 25 اگست سے2 ستمبر تک جبکہ ملتان میں 5 ستمبر سے 16 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے روزانہ دو میچز کھیلے جائیں گے اور ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں کراچی وائٹس اور بلیو، لاہور وائٹس اور بلیو، اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی اور فاٹا شامل ہیں، ایک سوال کے جواب میں شکیل شیخ نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان قومی ٹیم کی انٹرنیشنل مصروفیات کو دیکھ کر کیا گیا اور ہماری کوشش بھی تھی کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز سے پہلے قومی کھلاڑیوں کو اس مختصر فارمیٹ کی کرکٹ کھیلنے کا موقع دیتے لیکن ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔

Leave a Reply