پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم کا دورہ یورپ میں فاتحانہ آغاز

ایمسٹرڈیم ۔ 24 اگست (اے پی پی) پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم نے ہالینڈ کے وورڈان ایچ سی کلب کو 6-3 گولز سے ہرا کر دورہ یورپ کا فاتحانہ آغاز کیا۔ سہیل ریاض، شان ارشاد، دلبر، مبشر علی، ابوبکر اور حسن انور نے گول سکورز کئے۔ گرون کان، ہالینڈ میں کھیلے گئے دورے کے ابتدائی میچ میں پاکستانی انڈر 21 ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان ملک کے …

ایمسٹرڈیم ۔ 24 اگست (اے پی پی) پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم نے ہالینڈ کے وورڈان ایچ سی کلب کو 6-3 گولز سے ہرا کر دورہ یورپ کا فاتحانہ آغاز کیا۔ سہیل ریاض، شان ارشاد، دلبر، مبشر علی، ابوبکر اور حسن انور نے گول سکورز کئے۔ گرون کان، ہالینڈ میں کھیلے گئے دورے کے ابتدائی میچ میں پاکستانی انڈر 21 ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان ملک کے کلب وورڈان ایچ سی کو 3 کے مقابلے میں 6 گولز سے شکست دی، پاکستان نے تین فیلڈ گولز کئے اور تین پنالٹی کارنرز پر کئے۔ سہیل ریاض، شان ارشاد اور دلبر نے فیلڈ جبکہ مبشر علی، ابوبکر اور حسن انوور نے پنالٹی کارنرز پر گولز کئے۔

Leave a Reply