سعودی عرب سرمایہ کاری کیلئے مثالی ماحول فراہم کر رہا ہے، عالمی بینک

68

ریاض۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) عالمی بینک نیکہا ہے کہ سعودی عرب مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں اور تاجروں کو ترغیب دے کر مسابقت کا مثالی ماحول قائم کر رہا ہے۔اخبار الشرق الاوسط کے مطابق عالمی بینک گروپ میں سینیئر ریسرچ ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمن ینکوف نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب 2020 میں مزید اصلاحات لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سرمایہ کاری ماحول کے حوالے سے دنیا کے بہترین ممالک کی صف میں شامل ہونے کے لئے بے تاب ہے۔ ڈاکٹر ینکوف نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے جو تدابیر اپنائی ہیںان سے نجی اداروں کو آگے بڑھنے کا حوصلہ ملے گا۔ ویزوں کے اجراء میں آسانی، شرائط میں نرمی اور نئے قوانین نے نوجوانوں کے روزگار اور ملازمت کے عمدہ مواقع مہیا کیے ہیں۔ ڈاکٹر ینکوف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب غیر معمولی تبدیلیاں لانے میں سنجیدہ نظر آرہا ہے۔