روم۔ 25 اگست (اے پی پی) اٹلی میں آنے والے شدید زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر160 ہو گئی ہے اور ملبے میں پھنسے ہوئے لوگوں اور لاشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے حکام کا کہنا ہے کہ ملبے کے نیچے دبے ہوئے افراد اور لاشوں کو نکالنے کا کام بغیر کسی وقفے کے جاری ہے۔واضح رہے کہ اٹلی میں …
اٹلی،زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر160 ہو گئی
روم۔ 25 اگست (اے پی پی) اٹلی میں آنے والے شدید زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر160 ہو گئی ہے اور ملبے میں پھنسے ہوئے لوگوں اور لاشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے حکام کا کہنا ہے کہ ملبے کے نیچے دبے ہوئے افراد اور لاشوں کو نکالنے کا کام بغیر کسی وقفے کے جاری ہے۔واضح رہے کہ اٹلی میں چھ اعشاریہ دو شدت کے زلزلے نے بہت سے علاقوں میں تباہی مچا دی اور کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔2009 میں بھی اٹلی میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 3 سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔









