ماسکو ۔ 25 اگست (اے پی پی) روس نے دہشت گرد گروہ داعش کے ہاتھوں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی بابت خبردار کیا ہے۔اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب ویتالی چورکین نے جنگ کے میدانوں میں داعش کی جانب سے مسلسل کیمیاوی مواد کے استعمال کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ کیمیاوی دہشت گردی کا خطرہ، بہت زیادہ بڑھ گیا ہے اور اس خطرے کا دائرہ، دور دراز کے علاقوں …
داعش کی جانب سے کیمیاوی حملے بارے روس کا انتباہ

مزید خبریں
ماسکو ۔ 25 اگست (اے پی پی) روس نے دہشت گرد گروہ داعش کے ہاتھوں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی بابت خبردار کیا ہے۔اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب ویتالی چورکین نے جنگ کے میدانوں میں داعش کی جانب سے مسلسل کیمیاوی مواد کے استعمال کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ کیمیاوی دہشت گردی کا خطرہ، بہت زیادہ بڑھ گیا ہے اور اس خطرے کا دائرہ، دور دراز کے علاقوں تک پھیل چکا ہے- انہوں نے کہا کہ کیمیاوی دہشت گردی کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے- روس کے مستقل مندوب نے کہا کہ ایسی مستند اطلاعات اور شواہد پائے جاتے ہیں کہ دہشت گردوں کے پاس کیمیاوی ہتھیار تیار کرنے کی ٹیکنالوجی اور تنصیبات موجود ہیں- واضح رہے کہ روس، اب تک بارہا ایسے متعدد ثبوت و شواہد پیش کرچکا ہے جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں نے شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔








