برن۔ 25 اگست (اے پی پی) سویٹزر لینڈ کی سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کے چئیر مین کرسٹائن لیوراٹ نے اسلام کو سرکاری دین کے طور پر تسلیم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔سویٹزر لینڈکے روزنامہ سونٹیگز زیتنگ کے لئے اپنے بیان میں لیوارٹ نے کہا ہے کہ اسلام کو سرکاری دین کے طور پر قبول کئے جانےا ور اس کے آئین میں جگہ پانے کے موضوع پر بحث کرنے کی ضرورت …
سویٹزر لینڈ، اسلام کو سرکاری دین کے طور پر قبول کرنے کی تجویز

مزید خبریں
برن۔ 25 اگست (اے پی پی) سویٹزر لینڈ کی سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کے چئیر مین کرسٹائن لیوراٹ نے اسلام کو سرکاری دین کے طور پر تسلیم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔سویٹزر لینڈکے روزنامہ سونٹیگز زیتنگ کے لئے اپنے بیان میں لیوارٹ نے کہا ہے کہ اسلام کو سرکاری دین کے طور پر قبول کئے جانےا ور اس کے آئین میں جگہ پانے کے موضوع پر بحث کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر اسلام کو سرکاری دین کے طور پر قبول کیا جاتا ہے تو اس صورت میں دینی شخصیات کی تعلیم اور مالی معاونت سوٹزر لینڈ کی طرف سے پورا کیا جائے گااور اس کام کو غیر ملکی یا پھر انتہا پسند حلقوں کے لئے نہیں چھوڑا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سوال پر کہ "کیا سویٹزر لینڈ کے لئے ایک آزاد اسلام ممکن ہے؟”بحث کی جا سکتی ہے۔اس تجویز کو روزنامہ 20 منٹن نے بھی شائع کیا ہے۔اخبار نے اپنی خبر میں "کیا سویٹزر لینڈ میں اسلام سرکاری دین بن سکتا ہے؟ ” کے سوال کے ساتھ ایک سروے کا آغاز کیا ہے۔








