تہران ۔ 25 اگست (اے پی پی) رہبر انقلاب اسلامی علی خامنہ ای نے استقامتی معیشت، خارجہ پالیسی، سائنس و ٹیکنالوجی، سیکورٹی و ثقافت کو حکومت کی اہم ترین ترجیحات قرار دیا ہے۔ کابینہ کے ارکان اور اعلی سرکاری عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت استقامتی معیشت کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لائے۔ ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے ممالک …
امریکہ ناقابل اعتماد ہے، ملک کی دفاعی طاقت میں اضافہ کیا جائے، خامنہ ای

مزید خبریں
تہران ۔ 25 اگست (اے پی پی) رہبر انقلاب اسلامی علی خامنہ ای نے استقامتی معیشت، خارجہ پالیسی، سائنس و ٹیکنالوجی، سیکورٹی و ثقافت کو حکومت کی اہم ترین ترجیحات قرار دیا ہے۔ کابینہ کے ارکان اور اعلی سرکاری عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت استقامتی معیشت کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لائے۔ ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے ممالک کو ایران کی خارجہ پالیسی میں یکساں ترجیح دی جانا چاہئے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے جامع ایٹمی معاہدے کے حوالے سے امریکہ کی وعدہ خلافیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جامع ایٹمی معاہدے کے تجربے نے ہم پر واضح کر دیا ہے کہ امریکہ میں آنے والی کسی بھی حکومت کے وعدوں پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔








