اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی انڈر18- ہاکی ٹیم کے چناﺅ کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز 2 ستمبر کو ہونگے، قومی انڈر18- ٹیم کے کوچ محمد خرم ملک اے پی پی سے گفتگو کرتے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے تقربیاً 45 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن کو تربیتی کیمپ میں بھر پور تربیت دی جا رہی ہے۔ …
قومی انڈر18- ہاکی ٹیم کے چناﺅ کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز 2 ستمبر کو ہونگے
اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی انڈر18- ہاکی ٹیم کے چناﺅ کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز 2 ستمبر کو ہونگے، قومی انڈر18- ٹیم کے کوچ محمد خرم ملک اے پی پی سے گفتگو کرتے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے تقربیاً 45 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن کو تربیتی کیمپ میں بھر پور تربیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو صبح و شام تربیت دی جا رہی ہے۔ ٹیم کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا، منیجر کیمپ کمانڈنٹ کے فرائض اولیمپئن کامران اشرف جبکہ کوچنگ کے اﺅلیمپئن مدثر علی خان۔ ا ولیمپئن محمد شبیر، محمد خرم ملک، طارق میر، محمد رفیق اور جنیدخان انجام دے رہے گا۔









