وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے گرین یوتھ موومنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے گرین یوتھ موومنٹ پروگرام جلد شروع کیا جائے گا، یہ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کا انتہائی اہم پروگرام ہے جس کے تحت پاکستان کے نوجوانوں کو ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوںکی روک تھام سے متعلق نہ صرف آگاہی فراہم کی جائے گی بلکہ مختلف شعبوں میں جدت آمیز طریقوں سے بحرانوں پر قابو …

اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے گرین یوتھ موومنٹ پروگرام جلد شروع کیا جائے گا، یہ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کا انتہائی اہم پروگرام ہے جس کے تحت پاکستان کے نوجوانوں کو ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوںکی روک تھام سے متعلق نہ صرف آگاہی فراہم کی جائے گی بلکہ مختلف شعبوں میں جدت آمیز طریقوں سے بحرانوں پر قابو پانے کیلئے چھوٹے پیمانے پر گرانٹس بھی مہیا کی جائیں گی۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ذرائع کے مطابق اس پروگرام کے تحت ملک بھر میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ تقریباً 110 جامعات کا نیٹ ورک تشکیل دیا جائے گا جہاں نوجوان ایجادکاروں کی تربیت و رہنمائی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر نمائش کے ذریعے ان کی نئی اختراعات کی مارکیٹنگ بھی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق عوام میں ماحولیاتی تحفظ اور ماحول دوست رویہ کو فروغ دینے کیلئے نوجوانوں کو متحرک کرنا ماحولیاتی تحفظ اور آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق ترقی و تحقیق کو فروغ دینا اس پروگرام کا حصہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے درکار وسائل میں نوجوانوں کی مالی اعانت کرنا ماحولیاتی تبدیلیوںکی روک تھام کے عمل کو فروغ دینے کیلئے نوجوان ایجادکاروں کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا۔