اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج مقبوضہ جموں و کشمیر کو جس طرح انٹرنیشنلائز کیا ہے اور جس طرح پاکستان کے مو¿قف کو سنا جا رہا ہے اس کی مثال ماضی قریب میں نہیں ملتی، کرتارپور راہداری کھولنے کا اقدام ہم نے اللہ کی خوشنودی کیلئے کیا ہے، ہم نے دنیا کو ایک واضح پیغام دیا ہے کہ …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج مقبوضہ جموں و کشمیر کو جس طرح انٹرنیشنلائز کیا ہے اور جس طرح پاکستان کے مو¿قف کو سنا جا رہا ہے اس کی مثال ماضی قریب میں نہیں ملتی، کرتارپور راہداری کھولنے کا اقدام ہم نے اللہ کی خوشنودی کیلئے کیا ہے، ہم نے دنیا کو ایک واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی ہے، لوگ اپنی عبادت گاہوں میں جانے کےلئے مکمل آزاد ہیں جبکہ اس کے برعکس سرینگر میں کشمیریوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی نہیں کرنے دی جا رہی۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کو جس طرح بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا اور جس طرح پاکستان کے مو¿قف کو سنا جا رہا ہے اس کی ماضی قریب میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے کرتارپور راہداری کھولنے کا اقدام اللہ کی خوشنودی کیلئے کیا ہے، ہم نے دنیا کو ایک واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی ہے، لوگ اپنی عبادت گاہوں میں جانے کےلئے مکمل آزاد ہیں جبکہ اس کے برعکس سرینگر میں کشمیریوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی نہیں کرنے دی جا رہی، نماز عید بھی ادا نہیں کرنے دی گئی اور محرم الحرام میں تعزیہ کے جلوسوں کو نہیں نکلنے دیا گیا جبکہ پورا کشمیر عیدمیلاد النبی کے جشن منانے سے بھی محروم رہا جس سے کشمیریوں کی قلبی کیفیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ کیسے بنیادی انسانی حقوق کو سلب اور پامال کیا جا رہا ہے اور پاکستان مو¿ثر طریقے سے بھارت کو بے نقاب کر رہا ہے۔









