اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ علاقائی ترقی اور خطے کے لوگوں کو بھوک، غربت اور ناخواندگی جیسے مسائل سے نجات دلانے کے لئے جنوبی ایشیائی اقتصادی یونین کی تشکیل کا خواب جلد حقیقت کا روپ دھارے گا، اس سلسلے میں سارک ممالک کی جانب سے مشترکہ اہداف پر یکسوئی کے ساتھ توجہ دینا ہو گی۔ …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کاآٹھویں سارک ورزاءخزانہ اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ علاقائی ترقی اور خطے کے لوگوں کو بھوک، غربت اور ناخواندگی جیسے مسائل سے نجات دلانے کے لئے جنوبی ایشیائی اقتصادی یونین کی تشکیل کا خواب جلد حقیقت کا روپ دھارے گا، اس سلسلے میں سارک ممالک کی جانب سے مشترکہ اہداف پر یکسوئی کے ساتھ توجہ دینا ہو گی۔ وہ جمعہ کو یہاں آٹھویں سارک ورزاءخزانہ اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ سارک کے سیکرٹری جنرل ارجن بہادر تھاپا، سارک کے ممبر ممالک کے وزراءخزانہ، وفاقی وزراءاور سارک ممالک کے سیکرٹریز خزانہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وزیر خزانہ نے سارک ممالک کے مندوبین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا کے خطہ میں عوام کی ترقی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بے شمار مواقع اور صلاحیت موجود ہے، اس سلسلے میں مشترکہ حکمت عملیوں اور سارک ممالک کے مابین یکساں معاملات کو لوگوں کی اقتصادی اور سماجی بہتری کے لئے وسائل کو بروئے کار لانے پر مرتکز کرنے کی ضرورت ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ قومی حکومتوں کو جنوبی ایشیائی اقتصادی یونین کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے مشترکہ اہداف پر یکسوئی سے توجہ دینا ہو گی، اس سلسلے میں سارک ممالک کی جانب سے قومی سطح پر انفرادی کوششیں جنوبی ایشیائی اقتصادی یونین کی منزل کی جانب معاون ثابت ہوں گی۔








