اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے تین ہزار نرسز کی ڈیمانڈ پوری کرنے کے لیے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز سے مل کر کام کر رہے ہیں۔ معاون خصوصی نے ’اے پی پی‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان افرادی قوت بڑھانے کے لیے اہم اقدامات کر رہا ہے اس …
برطانیہ کی تین ہزار نرسز کی ڈیمانڈ پوری کرنے کے لیے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز سے مل کر کام کر رہے ہیں،معاون خصوصی ذوالفقار بخاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے تین ہزار نرسز کی ڈیمانڈ پوری کرنے کے لیے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز سے مل کر کام کر رہے ہیں۔ معاون خصوصی نے ’اے پی پی‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان افرادی قوت بڑھانے کے لیے اہم اقدامات کر رہا ہے اس حوالے سے پاکستان نے رومانیہ میں 2 سو افراد کا پہلا گروپ بھجوایا ہے اور ساﺅتھ کوریا کے ساتھ بھی کوٹہ 20 فیصد بڑھادیا ہے، ہم ملائشیاءکے ساتھ ساتھ یورپین ممالک کے ساتھ افرادی قوت کے تبادلہ پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے پاکستان سے 3 ہزار نرسز درآمد کرنے کی ڈیمانڈ کی تھی جس کے لیے وزارت اوورسیز پاکستانیز، نیشنل ہیلتھ سروسز سے مل کر ادارے کھول رہی ہے تاکہ نرسز کو انگلش کورسز کرا کے انہیں عالمی معیار کے مطابق برطانیہ بھجوایا جاسکے۔








