لاہور۔11 نومبر(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ دیا جا رہا ہے اور ملک میں روشن خیالی کو فروغ دیں گے ۔ وہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام الحمرا آرٹ گیلری میں بابا گورونانک کے550 ویں جنم دن کے سلسلے میں منعقدہ تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں پروفیسر نیاز احمد، پروفیسر ڈاکٹر …
پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ دیا جا رہا ہے‘ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

مزید خبریں
لاہور۔11 نومبر(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ دیا جا رہا ہے اور ملک میں روشن خیالی کو فروغ دیں گے ۔ وہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام الحمرا آرٹ گیلری میں بابا گورونانک کے550 ویں جنم دن کے سلسلے میں منعقدہ تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں پروفیسر نیاز احمد، پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ منظور، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا آرٹس کونسل اطہر علی خان، فیکلٹی ممبران اور طلباءو طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تصویری نمائش میں سکھ مذہب ، سماج اور ثقافت کے مختلف پہلوﺅں کو اجاگر کرنے کے لئے طلباءو طالبات کے35 فن پارے آیزاں کئے گئے تھے۔ تصویری نمائش کے دورے کے دوران گورنر پنجاب نے طلباءو طالبات کے فن پاروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ طلباءبین الاقوامی سطح پر اپنا نام پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلباءوطالبات نے سکھ مذہب سے متعلق مختلف نظریات کی اپنے فن میں بہترین انداز میں عکاسی کی ہے اور خوشی ہے کہ بابا گورونانک کا 550 واں جنم دن بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک جانب پاکستان میں اقلیتوں کو سہولتیں دی جا رہی ہیں اور سکھ برادری کے لئے ویزا فری کرتارپور راہداری کھولی گئی ہے جبکہ دوسری جانب بھارتی سپریم کورٹ نے انتہا پسند ہندوﺅں کے ڈر سے بابری مسجد کی جگہ پر مندر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلمان بھی اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سرکار کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم ڈھا رہی ہے جبکہ عیسائیوں کو زبردستی ہندو بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہندوﺅں کی انتہا پسندی عروج کو پہنچ چکی ہے جس سے بھارت کو نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پیغمبر حضرت محمد ﷺ نے اقلیتوں کو حقوق دئیے اور قائد اعظم نے بھی یہی کہا کہ پاکستان میں بسنے والے سب پاکستانی ہیں ۔ وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ امن کے قیام اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں ۔








