اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ سکھ برادری کے لئے کرتار پور راہداری کھول کر پاکستان نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ بھارت مسلمانوں پر پابندیاں لگا رہا ہے جبکہ پاکستان ان کے لئے آسانیاں پیدا کر رہا ہے‘ اس راستے پر قوم کی بہتری ہے‘ اس پر سیاست نہ کی جائے۔ پیر کو قومی اسمبلی …
وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ سکھ برادری کے لئے کرتار پور راہداری کھول کر پاکستان نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ بھارت مسلمانوں پر پابندیاں لگا رہا ہے جبکہ پاکستان ان کے لئے آسانیاں پیدا کر رہا ہے‘ اس راستے پر قوم کی بہتری ہے‘ اس پر سیاست نہ کی جائے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ پوری قوم سوچ میں نہیں ہے‘ ہم نے سکھ برادری کے لئے کرتار پور راہداری کھول کر پوری دنیا کو دکھا دیا ہے کہ بھارت نے مسلمانوں پر پابندیاں لگائیں اس کے مقابلے میں پاکستان نے یہ اقدام اٹھایا۔ اب سب کہہ رہے ہیں کہ اس منصوبے کا انہوں نے سوچا تھا۔ اگر سوچا تھا تو بنا کیوں نہیں۔ ہم مذہبی آزادی دے کر وسیع النظر قوم کے طور پر ابھرے ہیں۔ پاکستان ایک اچھے راستے پر جارہا ہے اس میں قوم کے لئے بہتری ہے۔اس پر سیاست نہ کی جائے۔ اچھے کام کی ستائش ہونی چاہیے۔








