صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا 35 ویں ورلڈ فیشن کنونشن کی تقریب سے خطاب

لاہور۔11 نومبر(اے پی پی )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے‘پاکستان میں تبدیلی کا کریڈٹ یوتھ کو جاتا ہے‘ اس وقت پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہتریں ملک ہے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا پاکستان میں تجربہ بہترین ثابت ہو رہا ہے‘سرمایہ کاروں کے لیے آسانی کے سکیل میں ہمارا ملک کا28 پوائنٹس اضافہ ہوا ہے، جو کہ انتہائی …

لاہور۔11 نومبر(اے پی پی )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے‘پاکستان میں تبدیلی کا کریڈٹ یوتھ کو جاتا ہے‘ اس وقت پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہتریں ملک ہے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا پاکستان میں تجربہ بہترین ثابت ہو رہا ہے‘سرمایہ کاروں کے لیے آسانی کے سکیل میں ہمارا ملک کا28 پوائنٹس اضافہ ہوا ہے، جو کہ انتہائی خوش آئند بات ہے۔وہ ےہاں مقامی ہوٹل میں 35 ویں ورلڈ فیشن کنونشن کی تقرےب سے خطاب کر رہے تھے۔صدر پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس اینڈ مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن اعجاز کھوکھر‘صدر انٹرنیشنل ایپرل فیڈریشن ‘ملکی وغیر ملکی صنعت کاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ لاہورایک خوبصورت شہر ہے اورےہاں آ کر کالج کے دنوں کی یاد آ تی ہے،گزشتہ دورے میں مسجد وزیر خان دیکھی تو محسوس ہوا کہ لاہور میں شاہی قلعہ اور اندرون شہر سیاحتی لحاظ سے کتنا اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ میں 35 ویں ورلڈ فیشن کنونشن مےں آ کر دیکھا کہ پاکستان تبدیل ہو رہا ہے اورپاکستان میں تبدیلی کا مےں چشم دید گواہ ہوں، صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے،پاکستان مےں تبدیلی کا کریڈٹ یوتھ کو جاتا ہے،ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اس وقت پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہتریں ملک ہے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا پاکستان میں تجربہ بہترین ثابت ہو رہا ہے،وہ لوگ جنھوں نے پاکستان میں بزنس کا تجربہ نہیں کیا وہ ایک اہم سیاحتی تجربے سے بھی محروم ہیں کیونکہ دنیا کے بہترین ممالک میں سیاحت کے تجربے منفرد ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے شمالی علاقہ جات سےاحت کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہیں ،بین الاقوامی اداروں کےلئے یہ سیاحت اور سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے، انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے لیے آسانی کے سکیل میں ہمارا ملک کا28 پوائنٹس اضافہ ہوا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند بات ہے ، انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں امیر امیر تر ہو رہا ہے اور غریب غریب ترہو رہا ہے،بڑے سرمایہ کاروں کی ذمہ داری ہے کہ نئی نسل کے لیے کچھ کریں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمیں چا ئلڈ لیبر کو ختم کرنے جیسے بین الاقوامی سٹینڈرڈ کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عورتوں کے لیے برابری کی سطح پر مواقع مہیا کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے،گارمنٹس کے شعبہ میں عورتوں کا بہت اہم کردار ہے۔ صدر پاکستان نے کہا کہ خصوصی افراد کے لئے ملازمتوں کے ساتھ ساتھ آسانیاں بھی مہیا کرنا ہو ں گی،بزنس ٹو بزنس اور بزنس ٹو ریٹیلر تعلقات اہم ہیں لیکن اب بزنس ٹو کنزیومر ریلیشنز کو بھی اہمیت دینا ہو گی، صدر پاکستان نے کہا کہ ہمیں انٹرپرنیوشپ کے ذریعے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم ورلڈ فیشن کنونشن میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی مہمانوں کوخوش آمدید کہتے ہیں۔آخر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مہمانوں کو شیلڈز بھی دیں۔