اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی نواب ریاض حسین قریشی انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ منگل کو ساڑھے تین بجے سہ پہر ملتان میں ادا کی جائے گی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی اور سابق گورنر و وزیر اعلی پنجاب نواب صادق حسین قریشی کے صاحبزادے، نواب ریاض حسین قریشی جو …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی نواب ریاض حسین قریشی انتقال کر گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی نواب ریاض حسین قریشی انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ منگل کو ساڑھے تین بجے سہ پہر ملتان میں ادا کی جائے گی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی اور سابق گورنر و وزیر اعلی پنجاب نواب صادق حسین قریشی کے صاحبزادے، نواب ریاض حسین قریشی جو گذشتہ کچھ عرصہ سے کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے، رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ نماز جنازہ کے بعد ان کا جسد خاکی، دربار حضرت غوث بہاو¿الدین ذکریا ؒ، کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔








